یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 30 نومبر 2018
چور راستے سے اقتدار میں آنے والے اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پر چل رہے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو:فائل

چور راستے سے اقتدار میں آنے والے اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پر چل رہے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو:فائل

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہوتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جس یوٹرن کے بارے میں وضاحتیں پیش کی جا رہی ہیں اسے ہم بے غیرتی کہتے ہیں۔ چور راستے سے اقتدار میں آنے والے اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پر چل رہے ہیں جنھیں ہم کسی بھی طور تسلیم کرنے کیلیے تیار نہیں، اس لیے وہ خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلیے جلد گرینڈ قبائلی جرگہ بلا رہے ہیں جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، گھریلو تشدد کی روک تھام سمیت مغرب کی جانب سے ہم پر مسلط کی جانے والی ہر قسم کی قانون سازی کا راستہ زبردستی روکیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔