- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس، 2.0 کو کروڑوں کا دھچکا
ممبئی: بھارت میں فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم 2.0 کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لیک کرکے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا۔
گزشتہ ماہ غیر قانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے سپراسٹار رجنی کانت اوراکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ غیرقانونی ویب سائٹ کی انتظامیہ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارتی عدالت نے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ’تمل روکرز‘ کو کسی کا خوف نہیں، عدالتی احکام کے باوجود اس نے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا اور فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 2 ڈی ورژن میں لیک کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر
فلم آن لائن لیک ہونے پرآسکرایوارڈ یافتہ موسیقارریسول پوکوٹی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے رجنی کانت کے مداحوں سے فلم لیک کرنے والوں کو سبق سیکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلم لیک ہونے سے اس کا اثرفلم کے بزنس پر پڑے گا جس سے فلم کوکروڑوں کو دھچکا لگے گا۔
https://twitter.com/nandhak55941494/status/1068050880585326592
واضح رہے کہ تقریباً ساڑھے 5 سو کروڑکے بجٹ سے بننے والی فلم ’2.0‘ اب تک کی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے جو گزشتہ روز ریلیزکی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔