- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
ہاکی ورلڈکپ؛ فاتحانہ انٹری کیلیے پاکستان کا گیم پلان تیار
لاہور: ہاکی ورلڈ کپ میں فاتحانہ انٹری کیلیے پاکستان نے گیم پلان بنالیا۔
پاکستان ٹیم کی میٹنگ میں مینجمنٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر واضح کیا گیا کہ وہ کسی سے کم نہیں، اگر جوش کے ساتھ ہوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلیں تو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز28 نومبر سے ہو چکا تاہم پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 5 دسمبر کو ملائشیا سے ہوگا،9تاریخ کو ہالینڈ کے خلاف تیسرا میچ شیڈول ہے۔
ادھر جمعرات کو ورلڈ کپ کے مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوا، پول اے میں ارجنٹائن نے اسپین کو3کے مقابلے میں4گولز سے ہرا دیا۔ فاتح سائیڈ کی طرف سے مزیلی اور پلییئٹ نے 2، 2 بار گیند کو جال میں پھینکا۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے دلچسپ میچ میں فرانس کو 2-1 سے مات دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے رسل اور جینسز نے1،1 گول کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔